کراچی ،اے این ایف کی کارروائی 13کلو ہیروئن برآمد

کراچی ،اے این ایف کی کارروائی 13کلو ہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ پر چھاپہ مار کر 13 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این ایف نے لی مارکیٹ میں گل برادرز کوچ سروس کے اسٹینڈ پر چھاپہ مار کر 13 کلو گرام ہیروئین برآمد کر لی۔ ہیروئین کھلونوں کے کارٹن میں چھپائی گئی تھی۔ منشیات فروش گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔