جذبہ خیر سگالی،بھارت نے 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

جذبہ خیر سگالی،بھارت نے 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

امرتسر؍لاہور(آن لائن)بھارت حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر 39پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا، رہائی پانے والے قیدیوں میں21سزا یافتہ جبکہ18ماہی گیر شامل ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بھارتی حکومت نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا، رہائی پانے والے قیدیوں میں21سزا یافتہ قیدی اور18ماہی گیر شامل ہیں، یاد رہے کہ2ماہ قبل پاکستان نے2017بھارتی ماہی گیروں کو رہا گیا تھا۔

قیدی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...