رئیر ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی کمانڈ سنبھال لی

رئیر ایڈمرل کلیم شوکت نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی کمانڈ سنبھال لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )رئیر ایڈمرل کلِیم شوکت نے بدھ کو پاک بحریہ کے کمانڈر پاکستان فلِیٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔ کمان سنبھالنے کے بعد وہ پاک بحریہ کے فلِیٹ بشمول جنگی جہازوں، فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) ، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے آپریشنل کمانڈرہیں۔یئر ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ کے رائل نیوی کالج ڈارٹ ماؤتھ سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ وسیع کمانڈ اور اسٹاف تجربے کے ساتھ وہ ایک شاندار کیرئیر کے حامل ہیں ۔کمانڈ تعیناتیوں میں وہ اس سے پیشترType 21 جہاز کے کمانڈنگ افسر ، پچیسویںDetroyer Squadron کے کمانڈر، کمبائنڈ ٹاسک فورس 151کے کمانڈر ، کمانڈر سنٹرل پنجاب اور پی این وار کالج کے کمانڈنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ان کی اسٹاف تعیناتیوں میں ڈائریکٹر نیول وارفیئراور آپریشنل پلان، نیول چیف کے پرنسپل سیکریٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشن)کے عہدے شامل ہیں ۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ کے عہدے پر تعیناتی سے قبل آپ نیول ہیڈکوارٹرز میں بطور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ رئیر ایڈمرل کلیم قطر میں ڈیفنس اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔ریئر ایڈمرل کلیم شوکت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کالج ، ترکی کے گریجویٹ ہیں۔اُن کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز مِلٹری سے بھی نوازا جا چکاہے۔کمانڈ کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی جہاں سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کمانڈ نو منتخب کمانڈر پاکستان فلِیٹ کے سپر د کی۔ رئیر ایڈمرل کلیم شوکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور تمام ٹائپ کمانڈرز اور کمانڈنگ آفیسرز سے اُن کا تعارف کرایا گیا۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے افسران اور سیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔