نو جوانوں کیلئے پلے گراؤنڈز کی شدید قلت ہے ، انتخاب سوری

نو جوانوں کیلئے پلے گراؤنڈز کی شدید قلت ہے ، انتخاب سوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ کراچی میں پارکس اور پلے گروانڈز کی شدید کمی ہے ، کثیر آبادی والے اس شہر میں جو چند پارکس اور گراونڈز موجود ہیں وہ نا قص صورت حال اور بچت با زار وں میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بچے و نوجوان کیرم بورڈ، ڈبو ،سنوکر اور چائے کے ہوٹلوں میں وقت گزارنے میں مشغول رہتے ہیں، جہاں غلط صحبت اور جرائم کے پنپنے کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔یہ با ت انھوں نے ایک جا ری کردہ بیان میں کہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جیسے جیسے شہر کی آبادی بڑھ رہی ہے کھیل کے میدان آبادی کے تناسب سے کم ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نوجوان میدان نہ ہونے کے سبب سڑکوں اور گلیوں میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔انتخاب سوری کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدان کچرا کنڈیاں بن گئی ہیں ۔شہری اگر میدانوں کا رخ کریں بھی تو وہاں صفائی وستھرائی کی صورتحال ناقص اور بدبو سے گھومنا اور بیٹھنا محال ہوجا تا ہے۔کراچی کی انتظامیہ نئے پارکوں کی تعمیر کے ساتھ پہلے سے موجود پارکوں پر توجہ دیں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر