قوم کے حوصلے کو دنیا کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی،حاجی شاہجہاں

قوم کے حوصلے کو دنیا کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی،حاجی شاہجہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی شاہجہاں نے کہا ہے کہ سہون اور لاہور کے واقعات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے تری کے ایجنڈے کے لئے دشمنوں کا پیغام تھے لیکن پاکستانی قوم کے حوصلے کو دنیا کی کوئی قوت کمزور نہیں کر سکتی. 2013 کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی انٹھک محنت اور قیادت کی دوراندیشی کی وجہ سے ماضی کے تلخ اور افسوسناک واقعات کو بریک لگی اور پاکستان میں امن کے ساتھ معاشی تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوئیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاں اپنے دفتر میں گلشن معمار، سرجانی ٹاؤں اور تیسر ٹاؤن کے معززین کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے