ڈھاکہ ،ساؤ تھ ایشین ریجنل اسٹینڈرڈزائزیشن آرگنائزیشن کا اجلاس

ڈھاکہ ،ساؤ تھ ایشین ریجنل اسٹینڈرڈزائزیشن آرگنائزیشن کا اجلاس

کراچی (پ ر)ساؤ تھ ایشین ریجنل اسٹینڈرڈزائزیشن آرگنائزیشن (SARSO)کا کا ڈھاکہ میں منعقد کیاگیا جس میں پاکستان ،افغانستان ، بنگلہ دیش، بھوٹان ،انڈیا،مالدیپ، نیپال اور سرلنکا نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان سے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے سر براہ ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق نے شرکت کی۔اس فورم میں پاکستان کو اس وقت بہت بڑی کامیابی ملی ہے ۔ پی ایس کیوسی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق کی پھر پور کوششوں اور کاوشیوں کی بدولت پاکستان کے لئے سارک اور سارسو کے ٹکنیکل منجمنٹ بورڈ (TMB) کی چیئرمین شپ بھی حاصل کرلی ہے۔ یہ عہدہ تین سال تک پاکستان کے پاس رہے گا۔جب کہ دو ٹکنیکل کمیٹیز کی سکریٹریت بھی پاکستان کے ہاتھ میں آگئی ہے ۔جس سے خطے میں اسٹنیڈرڈائزیشن کی سرگرمیاں بڑھے گی اور پاکستان کی قیادت سے خطے کی عوام کو فائدہ ہوگا ۔ساؤ تھ ایشیا کے عوام کو اسٹینڈرڈزائزیشن کی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کاموقع ملے گا اور پاکستان کے سائنسدانوں کی تحقیق سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔آج کے فیصلے سے پاکستان ساؤ تھ ایشین ممالک میں سرفہرست آگیا ہے C-PECکے بعد اس عہدے کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ SARSO)ساؤتھ ایشین ممالک خاص طور پر سارک ممالک میں اسٹنیڈرڈائزیشن اورکوالٹی کنٹرول کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد خالد صدیق کے تواسط سے پاکستان کو یہ اعزاز ملاہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...