عاصم صدیقی ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلویز کے چیئرمین مقرر

عاصم صدیقی ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلویز کے چیئرمین مقرر

کراچی (اکنامک رپورٹر) وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر زبیر طفیل نے عاصم صدیقی کو سال 2017 کیلئے FPCCI کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلویز کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ عاصم صدیقی سے کہا گیا ہے کہ وہ آٹھ پیشہ ور افراد کو اپنی کمیٹی کا ممبر بنائیں۔ کمیٹی کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز جمع کروائیں۔ عاصم صدیقی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ہیں اور وہ پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ میرین گروپ آف کمپنیز کے گروپ منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ عاصم صدیقی نے کلارک یونیورسٹی (امریکہ) سے ایم بی اے کیا جبکہ لندن اسکول آف اکنامکس سے مینجمنٹ سائنس میں بی ایس کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...