وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے امریکہ کے قونصل جنرل Raymod MeGrath نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ پولٹیکل / اکنامک چیف Ms Kathryn Hoffman بھی قونصل جنرل کے ہمراہ تھیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔