سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں میں جیکٹیں تقسیم

سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں میں جیکٹیں تقسیم

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)صوبائی مشیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب اور سیکر ٹری محمد آصف خان کی ہدایت پر اندرون ضلع رابطہ سڑکوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کیلئے روڈ گینگ وقلی ٹیموں کو اصل ڈیوٹی پر لانے اور فعال کر نے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیوملاکنڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر وقاص خان نے محکمے کے قلیوں میٹ اور روڈ انسپکٹر میں مخصو ص جیکٹس تقسیم کیں ایس ڈی او انجینئر لعل بادشاہ کے علاوہ کنٹریکٹر ایسو سی ایشن ملاکنڈ کے جنرل سیکر ٹری محمد شفیق خان اصغر خان اور فضل رازق بھی اس موقع پر موجودتھے ایکسئین نے اس موقع پر روڈ گینگ اور قلیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ محکمے کے اعلیٰ حکام کے فیصلے کے مطابق فوری پر ڈسٹرکٹ روڈ کی دیکھ بھال اورمرمت کا کام شروع کر دیں اور غیر متعلقہ سرگرمیوں کو چھوڑ کر اپنی اصل ڈیو ٹی پر آجائیں اور اس سلسلے میں غفلت و لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی انھوں نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صو بائی صدر گل زمین کو ان گینگ و ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سنبھا لنے اور باقاعدہ رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...