تنگی‘ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی‘ 20 مشتبہ افراد گرفتار

تنگی‘ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی‘ 20 مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ ) تنگی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی۔30مشتبہ افراد گرفتار۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 2راکٹ لانچر،2دستی بم، 6 کلاشنکوف، 6 بندوق، 10 پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تنگی میں ا یس ایچ او گل شید خان کی قیادت میں پولیس اور سیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2راکٹ لانچر،2دستی بم،6کلاشنکوف،6بندوق،10پستول اور ہزاروں کارتوس برآمد کرلی ۔ تمام مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ اپریشن میں لیڈی پولیس ، سراغ رساں کتوں اور بی ڈی ایس کے ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...