صوبے میں 3 اعلیٰ پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے

صوبے میں 3 اعلیٰ پولیس افسروں کی تقرری و تبادلے

پشاور (کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات تین اعلی افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق سی پی اُو میں تعیناتی کے منتظر ڈی آئی جی دار علی خٹک کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ملاکنڈجبکہ ریجنل پولیس آفیسر مردان عجازاحمداور ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی خان شیراکبر خان کو سینئرمنجمنٹ کورس میں منتخب ہونے پر سی پی اُو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر