ڈیرہ‘ موٹر سائیکل سوار 1 جاں بحق 1 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) انڈس ہائیوے روڈ پر چشمہ شوگر مل کے قریب گاؤں مکڑ سے ضمیر آباد جانیوالے موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر گنے کی لوڈ ٹرالی میں لگنے سے ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں انڈس ہائیوے پر چشمہ شوگر مل نمبر ایک کے قریب قاضی محمد بلال ولد فیض محمد سکنہ ضمیرآباد اور محمد مختیار ولد بختاور سکنہ مکڑ موٹر سائیکل پر گاؤں مکڑ سے ضمیر�آباد جارہے تھے کہ گنے سے لوڈ کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے جس سے موٹر سائیکل پر سوا ر قاضی محمد بلال موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد مختیار زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچادیا گیا ۔