آباؤ اجداد کی جائیداد پر مافیا قبضہ کر رہا ہے‘ محمد ایوب

آباؤ اجداد کی جائیداد پر مافیا قبضہ کر رہا ہے‘ محمد ایوب

پشاور(کرائمز رپورٹر)باجوڑ کے رہاشی محمد ایوب خان نے الزام لگایاہے کہ اے پی اے باجوڑخار اُنکے آباواجدادکے جائیدادپرقبضہ گروپ کی مددسے قبضے کروارہاہے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوے نواب زادہ محمد ایوب خان نے کہا کہ اُنکے والدنے جوخدمات ملک کیلے انجام دی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن بدقسمتی سے اب پولیٹکل انتظامیہ اُنکے موروثی جائیدادپرمختلف طریقوں سے قبضہ کررہی ہے اوریہ قبضے قبضہ گروپ کی مددسے کے جارہے ہیں جوسراسرزیادتی اورظلم ہے اے پی اے باجوڑخارمحمدعلی نے انکی جایدادپرقبضہ کرکے مارکیٹ وغیرہ تعمیرکررکھے ہیں لیکن اسکے باوجوداُنکے خلاف سرکارنے کوئی کارروائی نہیں کی اس سے قبل بھی پی اے باجوڑپیرزادہ نے کالج کے نام پرہم سے پچاس کنال اراضی لے کربعدازاں بدنام زمانہ قبضہ گروپ کے سرغنہ پر اونے پونے داموں فروخت کیاجبکہ اب حال ہی میں اے پی اے نے قبضہ گروپ کے ہمراہ میرے ساری جائیدادکوان رشوت خوروں نے آپس میں تقسیم کردیااوراب اس اراضی سے لڑائی اورخون ریزی کاخدشہ ہے جسکی تمام ذمہ داری اے پی اے اورمزکورہ قبضہ گروپ پرہوگی۔اسلئے صدرووزیراعظم پاکستان ،گورنراوردیگرحکام بالانوٹس لے کرپولیٹیکل انتظامیہ باجوڑکوفوری طور پر تبدیل کرکے میرٹ کے مطابق ایماندارافسرکویہاں تعینات کرے۔بصورت دیگر خاندان سمیت گورنر ہاوس کے سامنے خودسوزی کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر