عوام کی پی ٹی آئی میں شمولیت مخالفین گھبرا گئے‘ افتخار مشوانی

عوام کی پی ٹی آئی میں شمولیت مخالفین گھبرا گئے‘ افتخار مشوانی

تخت بھائی( نامہ نگار) ڈیڈک کمیٹی مردان چیئرمین اور رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا کہ آئے روز پی ٹی آئی میں شمولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔ سرخ جھنڈوں والوں نے جتنے بھی واویلہ کرینگے۔ انشاء اللہ 2018 کے انتخابا ت میں عبرت ناک شکست ایک بار پھر انکی مقدر ہوگی۔ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ کرکے قومی خزانے کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا تھا۔اب لوٹکھسوٹ اور ایزی لوڈ کا دوردوبارہ دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یوسی ساڑو شاہ اشنغرو کلے میں حجرہ زاہد خان میں منعقدہ ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زاہد خان ،ضلع رہنما ڈاکٹر صاحبزادہ مہمند، ویلج کونسل جامڑہ کے ناظم ندیم خان، پی ٹی آئی یوسی ساڑو شاہ کے صدر طاہر خان، سینئر نائب صدر وصال خان، حاجی شاد اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع زاہد خان، صدام حسین ، راحت گل ، فیاض ، وقاص ، سلیمان ، مبین خان ، ارشاد ،محمد افتخار اور اکبر نے اپنے خاندانوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہاکہ ہمیں مخالفین کی مخالفت اور بے بنیاد الزامات کی کوئی پروا نہیں۔ مخالفین اپنی مخالفتجاری رکھیں اورہم دن رات عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔اور ہم عوام کے خادم ہیں ۔ ہماری بے لوثخدمت اور ترقیاتی کاموں سے سابق ایم پی اے شیر افغان خان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں لیکن انکو اب یہ جاننا چاہئے کہ نوابزادوں اور خانزادوں کا دور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکا ہے ۔ پی ٹی آئی پی خیبر پختونخوا میں ناقابل شکست قوت بن چکی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے اشنغر وں کلے کے لئے 50کے وی ٹرانسفارمر اور فرشبندی اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...