ہنگہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس،ٹھیکیدار کے رویہ پر اظہار برہمی

ہنگہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس،ٹھیکیدار کے رویہ پر اظہار برہمی

ھنگو( بیورو رپورٹ ) ھنگو ضلعی اسمبلی کا ٹھیکہ داروں کے رویے پر اظہار برہمی،ترقیاتی اسکیموں پر کام شروع نہ کرنے والے ٹھیکہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،ضلعی حکومت نے پندرہ مارچ تک رویہ بدلنے کی ڈیڈ لائن دے دی،نقل روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر امتحانی اصلاحات کا پروگرام شروع کیا ہے،چند پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تحفظات دور کریں گئے،سب غلط کر رہے ہیں کا جواز بنا کر گناہ یا غلطی کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے،مردم شماری کے لیے ڈیوٹیوں کی تقسیم میں شفافیت نہیں،بلدیاتی نظام میں رکاوٹیں ڈالنے والے افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،ممبران نور آواز ایڈوکیٹ،صادق الرحمان،سید عمر اورکزئی،حاجی زما نور بنگش،اسد اللہ،حاجی عبدالعزیز،فرمان بنگش،صادق الرحمان،اور دیگر کا اجلاس سے خطاب ۔ضلع اسمبلی کو بے توقیر کرنے کا مطلب معزز ممبران کی بے توقیری ہے ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل اورکزئی کی رولنگ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ھنگو کا ہنگامی اجلاس کنوئینر اور ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل اورکزئی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ سکریٹریٹ میں ہوا جس میں اے ڈی لو کل باڈی عابد زمان،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر عقل بادشاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں ممبران کے ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں پر کام شروع نہ ہونے پر ممبران کنٹریکٹرز پر برس پڑے اور ذمہ دارٹھیکہ داروں کے ٹینڈر منسوخ کرنے اور انہیں بلیک لیسٹ کرنے کے مطالبات کیے گئے۔ممبران نور آواز ایڈوکیٹ،حاجی عبدالعزیز،حاجی زما نور بنگش ۔سید عمر اورکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسکیموں پر ٹھیکہ دار کام شروع نہیں کر رہے اس طرح ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہیں ہیں۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے واضح کیا کہ ٹھیکہ داروں کی من مانی برداشت سے باہر ہے یہ ایوان پہلے بھی ٹھیکہ داروں کے خلاف کاروائی کی قرارداد منظور کر چکا ہے ورک آرڈر کے باو جود کاموں کا شروع نہ ہونا ہم سب کی توہین ہے۔اجلاس میں بھر پور بحث کے بعد ٹھیکہ داروں کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ کہ اس کے بعد ذمہ دار کنٹریکٹرز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا کہ ایک کرپٹ،بد دیانت اور اقدار سے محروم معاشرے کی بڑی وجہ نئی نسل کی بد عنوانی،کی طرف رہنمائی ہے اور امتحانی عمل سے اس روش کا اغاز ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے ضلعی حکومت نے سات ملین روپے مختص کیے ہیں اب نقل،بوٹی مافیا کلچر کو روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور اس عمل کی بدولت بچوں میں مقابلے کا رجحان پروان چڑھے گا،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں چند پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے امن و امان کی آڑ میں پنجاب اور سندگ میں پختونوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مزمت کی گئی۔ضلع نائب ناظم حاجی زیارت گل اورکزئی نے رولنگ دیتے ہوئے سرکاری محکموں کے ہیڈز کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ھدایت کی۔جبکہ ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر عقل بادشاہ نے تعلیمی معاملات پر ایوان کو اعتماد میں لیا۔ممبر ضلع کونسل حاجی عبدالعزیز خٹک کی دو قراردادوں کو بھی ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر