مٹہ بازار کے کالج چوک میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان
مٹہ (نمائندہ پاکستان)مٹہ بازار کے کالج چوک میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مٹہ بازار کے کالج چوک میں ایک کباڑ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے بہت ہی کم وقت میں پورے گودام کو اپنے قابو میں کیا ۔آگ پر قابو پانے کیلئے فورا ریسکیو1122 اور فائیر بریگیڈ کی گھاڑیاں آپہنچی جس میں خوازہ خیلہ فائیر بریگیڈ کی گھاڑیاں بھی شامل تھی اور آگ پر قابو پالیا ۔گودام کا مالک جس کا نام سید محمد نعیم تھا اس موقع پر موجود نہیں تھا ۔آگ لگنے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کباڑ خانے کے مالکان نے خود کو گرم کرنے کے غرض سے آگ لگائی تھی جو بھڑک اٹھی اور پورے گودام میں پھیل گئی۔آگ پر قابو پانے کیلئے پاک آرمی ،پولیس اور عوام نے بھر پورکوشش کی اور آگ پر قابو پالیا۔اسی موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت علی اورتحصیل ناظم عبداللہ خان بھی موجود تھے۔