کاٹلنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکنڈ ایئر کا طالب علم جان بحق

کاٹلنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکنڈ ایئر کا طالب علم جان بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکنڈ ایئر کا طالب علم جان بحق۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ اظہار اللہ ولد عثمان غنی کل شام گھر سے نکلا۔ رات گئے تک واپس نہیں آیا۔ جبکہ صبح پیپل پہاڑوں کے نزدیک انکی قتل لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کاٹلنگ نے لاش تحویل میں لے لی۔ مقتول کے چچا نے اپنے بھتیجے کے قتل کی دعویداری نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ مین درج کرلی۔