صوابی میں تریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق 3 خواتین سمیت 11 زخمی

صوابی میں تریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق 3 خواتین سمیت 11 زخمی

صوابی ( بیورو رپورٹ)صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر فلائنگ کوچ اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ تین خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیرہ روڈ پر میلہ مویشیاں کے مقام پر ایک فلائنگ کوچ نمبر 1034اور رکشہ کے مابین خوفناک تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک شخص خان محمد سکنہ کھنڈہ جاں بحق جب کہ ایک شخص جس کا نام معلوم نہ ہو سکا ہسپتال میں چل بسا جب کہ تین خواتین کے علاوہ نواب سعید ، توقیر ، عصمت اللہ ، سلیمان ، لقمان ، زیراب ، انیس اور سید الا مین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر