قیدیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات

قیدیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے خیبرایجنسی کی مختلف حوالاتوں میں قیدیوں کو خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کو بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کردئیے ہیں عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے ارشد نوشیروی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرنثاراحمدکی رٹ کی سماعت کی انہوں نے عدالت کو بتایاکہ درخواست گذار گذشتہ ایک سال سے خیبرایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کے حوالاتوں میں بند قیدیوں کو خوراک اوردیگراشیاء کی گذشتہ ایک سال سے سپلائی کر رہے ہیں اورتقریبا اڑھائی کروڑ روپے کے بقایاجات بن چکے ہیں جو پولیٹکل انتظامیہ ادا نہیں کررہے ہیں لہذاعدالت عالیہ کافاضل بنچ رٹ پٹیشن منظورکرکے بقایاجات کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ پٹیشن کی سماعت مکمل ہونے پر پولیٹکل انتظامیہ کو فی الفوربقایاجات ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر