ہنگو میں واپڈا نادہندگان سے ریکوری‘ آپریشن جاری

ہنگو میں واپڈا نادہندگان سے ریکوری‘ آپریشن جاری

ھنگو( بیورو رپورٹ)ھنگو واپڈا کی ناد ھند گان کے خلاف پیش قدمی جاری،اپریشن کے دوران پچاس میٹر اتار لیے گئے،بائیس بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے لیے پولیس کو مراسلہ جاری،لاکھوں کی ریکوری،ناد ھندگان کے خلاف اپریشن عزم صمیعم کے ساتھ جاری رکھیں گئے۔ڈویثزنل چئیر میں ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین حیات وزیر بنگش۔تفصیلات کے مطابق پیسکو ھنگو نے چیف ایگزیکٹو شبیر حسین اور ایس ای جاوید حیات کی خصوصی ھدایت پر ایکسین ھنگو محمد ریاض کی زیر نگرانی ھنگو میں ناد ھندگان،بجلی چوروں کے خلاف اپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے اور منگل کے روز ڈویثزنل ڈی ڈکشن گینگ نے سربراہ حیات وزیر بنگش کی قیادت میں ممبران جاوید بنگش،آمیر صاحب،جہانزیب حسیں خان اور دیگر نے محمد خواجہ،خزینہ بانڈہ،خسیاری،کاہی اور کچہ پکہ میں اپریشن کیا۔اس اپریشن کے دوران چھبیس بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات کے لیے تھانے کو مراسلہ روانہ کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پچاس ڈیفالٹرمیٹرز بھی اتارے گئے اور لاکھوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔جبکہ درجنوں کو جرمانے بھی کیے گئے۔ڈویثزنل چئیر مین حیات وزیر بنگش نے واضح کیا ہے کہ پیسکو کے بقایاجات ہر صورت وصول کیے جائیں گئے اور بجلی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کئی سرکاری محکموں کے کنکشن ڈیفالٹرز ہونے پر منقطع کیے اور اب وہ بل ادا کر رہے ہیں اور بقایاجات کی وصولی کے بعد ان کے کنکشن بحال کر رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر