سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چوکیداروں کیلئے ضلع بھر میں تربیت جاری

سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چوکیداروں کیلئے ضلع بھر ...

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے چوکیداروں کیلئے ضلع بھر میں ٹریننگ مختلف مقامات پر جاری ،ایس ڈی پی او الپوری غلام صادق کی سربراہی میں مختلف مقامات میں چوکیداروں کیلئے ٹریننگ دے دی گئی اور یہ ٹریننگ 8مارچ تک جاری رہیگی ۔شانگلہ کے علاقہ شاہ پور میں سرکاری تعلیمی اداروں کے چوکیداروں کو ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام صاددق خان نے کہا کہ ضلع بھرکے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں،شاہ پور میں ٹریننگ مکمل ہوگئی جبکہ بشام میں مکمل ہوجائیگی اسکے بعد چکیسر ودیگر علاقوں میں اداروں کے چوکیداروں کو مکمل طور پر ٹریننگ دیکر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے اور خاص کر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...