صوبائی حکومت کا قتدار میں رہنے کا اب کوئی بھی جواز باقی نہیں ہے :ہمایوں خان

صوبائی حکومت کا قتدار میں رہنے کا اب کوئی بھی جواز باقی نہیں ہے :ہمایوں خان

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدرسابقہ وزیرخزانہ ہمایوں خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اب ان کااقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے وہ عوام کے بہترمفادات میں مستعفی ہوجائے کیونکہ سال 2018الیکشن کاسال ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کریگی ۔ان خیالات کااظہارہمایوں خان نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں پارٹی کے کارکنوں کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کی واحدنمائندہ جماعت ہے پارٹی کے راہنماؤں شہیدذوالفقارعلی بھٹو اوران کے خاندانے اپنی زندہ گی داؤپرلگاکرملک کے غریب محنت کشوں کوغلامی کی زندہ گی گزارنے سے نجات دلادی ہے حقیقی تبدیلی صرف اورصرت پاکستان پیپلزپارٹی لائیگی ۔کیونکہ موجودہ حکومت عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ان کااقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے وہ اخلاقی طورپرمستعفی ہوجائیں کیونکہ سال 2018الیکشن کاسال ہے پیپلزپارٹی کے سامنے تمام پارٹیاں ریت کے دیوارثابت ہوگی کیونکہ ملک کے غریب عوام کی نظریں صرف اورصرت پاکستان پیپلزپارٹی پرلگی ہوئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...