بٹ خیلہ میں ٹرک کی ٹکر سے خاتون 2 بچے زخمی

بٹ خیلہ میں ٹرک کی ٹکر سے خاتون 2 بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں سخاکوٹ میں ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق :۔ سخاکوٹ بازارمیں ٹرک کی ٹکر سے ایک خاتون مسماۃ(س)،ایک بچی حسینہ اورایک بچہ آذان ساکنان پُرانہ سخاکوٹ زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق لیویز نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا ہے