ڈیرہ‘ آتشزدگی سے قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

ڈیرہ‘ آتشزدگی سے قیمتی اشیاء جل کر خاکستر

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)صدر بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے شریف ویلڈنگ ورکس میں آگ لگنے سے کارخانہ میں موجو د لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،تاجران کی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ کارخانہ کے مالک کیلئے فوری امداد کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق صدر بازار میں واقع شریف ویلڈنگ ورکس کے کارخانہ میں اچانک آگ لگ گئی آ گ سے کارخانہ میں موجود سامان جل گیا جسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے آگ لگنے کی وجوہات بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے مقامی کارخانہ مقامی صحافی شریف اللہ کی ملکیت تھا ،تاجر تنظیموں نے کارخانہ میں آگ لگنے اور ہونیوالے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ کارخانہ کے مالک شریف اللہ کی فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...