لوکوٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ بین الاضلاعی سمگلر گرفتار

لوکوٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ بین الاضلاعی سمگلر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔زیر حراست ملزم کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے جو پشاور سے بنوں سمگل کی جارہی تھی۔ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام بنگش نے ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایاکہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ جرما اور ہیڈ کانسٹیبل مبارک حسین کی سربراہی میں پولیس کی دوالگ الگ پارٹیاں تشکیل دیں جنہوں نے بدھ کے روز کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی کہ اس دوران پشاور سے بنوں جانے والی مشکوک موٹر کار نمبر LEJ.4635کو چیکنگ کی غرض سے روک لیااور تلاشی کے دوران موٹر کار کے انجن سے پیوست خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر سات کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔پولیس نے گاڑی میں سوار منشیات کے بین الاضلاعی سمگلر اسفند یار ولد ذین خان سکنہ گڑھی قمر دین پشاور کو موٹر کار سمیت حراست میں لیکر تھانہ جرما منتقل کردیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق گرفتارملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں منشیات پشاور سے کرک اور بنوں کے اضلاع کو سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ملزم سے منشیات سمگلر گروہ کے دیگر ارکان کی معلومات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔