وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ ریاض ایڈووکیٹ

وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے‘ ریاض ایڈووکیٹ

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی نوشہرہ کے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے ہر وقت فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے درجنوں وکلاء کا ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ میں حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں نعیم خان ایڈوکیٹ، عبدالشہید ایڈوکیٹ، شکیل خان ایڈوکیٹ، عمر زرین خان ایڈوکیٹ، اصغر خان ایڈوکیٹ، شاہ نواز خان ایڈوکیٹ، میاں وقاص ایڈوکیٹ،ارم شہزادی ایڈوکیٹ سمیت درجنوں وکلاء نے شرکت کی۔ اور حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کیا۔ اور کہا کہ وہ ہر قسم کی سیاسی وابستگی کو بالا طاق رکھکر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کے تمام معاملات اور آنے والے انتخابات میں بیک آوازحاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ کا ساتھ دیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ریاض ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی فلاح وبہبود کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہر فورم وکلاء کے حقوق کی آواز اٹھائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر