بھارت نے اپنا دفاع کرنے کیلئے ایٹمی میزائل کا تجربہ کرلیا

بھارت نے اپنا دفاع کرنے کیلئے ایٹمی میزائل کا تجربہ کرلیا

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے ایٹمی تباہی والے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم اونچائی تک مار کرنے والے میزائل کو خلیج بنگال سے فائر کیا گیا ہے اور اس میزائل کا مقصد دفاعی نظام کو مضبوط بنانا ہے اور اپنی طرف آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنا ہے۔بھارتی وزارت حکام کے بیان کے مطابق ”مشن کے تمام اہداف اور مقاصد کو کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ہے اور اب پاکستان کے ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے ہیں “۔

سعودی پولیس نے 2پاکستانی خواجہ سراﺅں کو خواتین کے کپڑے پہننے پر قتل کر دیا

بیان میں کہا گیا ہے کیونکہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ کشیدگی جاری ہے اور حال ہی میں پاکستان نے ہدف کو مکمل طور پر مٹانے والے جوہری وارہیڈ کا کامیاب تجربہ کیا تھا ۔بھارتی دفاعی کے مطابق ملک کو ایٹمی جنگ سے سے بچانے کیلئے دودرجے کے دفاعی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ جب یہ سسٹم پوری طرح کام کرنا شروع کردے گاتوتین ہزار میل فاصلے سے بھی اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوگا۔

بھارتی وزارت دفاع نے بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”تجربہ کیے گئے ہتھیار کے نظام میں جو ریڈار ہے وہ اپنے ہدف کا پیچھا کرتا ہے اس کے بعد سسٹم کو ابتدائی رہنمائی فراہم کرتا ہے پھر ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔مصروفیت اور تباہی سمیت مکمل ایونٹ کی منظر کشی کرنے کیلئے الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ نظام کا استعما ل کیا گیا ہے“۔تجربہ کیے جانیوالامیزائل سسٹم ریڈار اور ٹیلیمیٹری سٹیشن ہدف کا تب تک پیچھا کرتے ہیں جب تک انٹرسیپٹر ہدف کو تباہ نہ کردیں۔شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی ایٹمی دھمکیوں کے بعد امریکہ،روس اور چین نے بھی اپنے دفاعی ایٹمی نظام کو مضبوط کرنے کے بارے سوچنا شروع کردیا ہے۔

Nuke launched by pakistan

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...