لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ، لاہور کے بیشتر نجی سکول بند

لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ، لاہور ...
لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ، لاہور کے بیشتر نجی سکول بند

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حساس اداروں کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور اور خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ ہے ۔اس خدشے کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند اور سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے لاہور اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں دہشتگردوں حملوں کے حوالے سے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میںنجی اور جدید انگلش میڈیم سکولز کو نشانہ بنانے کیلئے دہشتگردوں کو بھیجا گیا ہے جبکہ مارچ کے مہینے کے دوران جمرود باڑا اور پشاور میں نجی تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے 4دہشتگردوں کو روانہ کر دیا گیا ہے اور ان کے سہولت کار پہلے سے ہی شاہ کس اور پشاور میں موجود ہیں ۔

مزنگ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیو ی اور بچی جاں بحق

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردحملوں کے امکان کے پیش نظر حساس تنصیبات، اہم عمارتوں ، ہسپتالوں اور سکولوں کی سخت نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

مراسلے کی کاپی آئی جی پولیس پنجاب ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ، سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز ،تمام ڈویژنل کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران کو ارسال کر دی گئی ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...