اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ...
اگلے 2روز کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزنگ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیو ی اور بچی جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: مالم جبہ28، لوئر دیر17، کالام13، پٹن12، سیدوشریف، کاکول08، بالاکوٹ07، دیر04، مظفرآباد13، گڑھی دوپٹہ07، راولاکوٹ05، اسلام آباد زیروپوائنٹ07، سیدپور06)، مری04، راولپنڈی (شمس آباد06، چکلالہ02)، چلاس06، بگروٹ03، گوپس، بونجی، گلگت02 ملی میٹر بارش جبکہ کالام اور مالم جبہ 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:پارہ چنار منفی04، سکردومنفی 03، قلات، کالام، گوپس منفی02، مالم جبہ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -