سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک میکنزم نہ بن جائے تمام شراب خانے بند کردیئے جائیں اور 30 روز میں میکنزم بنا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

پی ایس ایل فائنل فائنل میں حصہ لینے کے لیے 50غیر ملکی کھلاڑیوں نے حامی بھر لی

تفصیلات کے مطابق سندھ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شراب خانے ریگولیٹ ہونے چاہئیں،سندھ میں 120شراب خانے ہیں،آدھے سے یادہ شراب خانے کراچی کے ضلع جنوبی میں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں زیادہ پیسا ہے وہاں شراب زیادہ بکتی ہے،سات سات ہزارکریٹ صرف ڈسٹرکٹ جنوبی میں بکے،تھرکے غریب ہندوکو پانی نہیں ملتا وہ بےچارہ شراب کہاں سے خریدے گا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے خودشناختی کارڈ پرشراب بیچناشروع کردی ہے، پہلے مسیحیوں کو پرمٹ دیا جاتا تھا اور پھر جس پر چرچ کے فادر کے دستخط لازم تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایسے تومسلمان کسی عیسائی یاہندوکے شناختی کارڈپرجتنی مرضی شراب خریدسکتاہے، کوئی نظام نہیں،جس کے جی میں آئے شراب خرید اورپیتاپھرے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سسٹم ایساہوناچاہیے مخصوص دکان سے مختص مقدارمیں اقلیت کوشراب دی جاسکے جبکہ عدالت نے میکنزم بنانے تک شراب پر پابندی عائد کردی ہے۔

شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کیلئے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کرلیا

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...