پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونا خوش آئند ہے :سرفراز احمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونا خوش آئند ہے ۔انہوں نے پلے آف مرحلے میں جیت حاصل کرنے کے بعد لاہور میں فائنل میچ کھیلنے کے لیے وطن واپس لوٹتے ہوئے کراچی ائیر پورٹ پر میڈ یا سے گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے فائنل میچ میں نہ ہونے سے فرق تو پڑے گا مگر دستیاب کھلاڑیوں سے اچھی ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے ۔ گلیڈی ایٹرز5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم ہے۔کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے کھلاڑی احمد شہزاد ،ذوالفقار بابر ،سعد نسیم ،محمد نواز اور عمر امین اسسٹنٹ کوچ عبد الرزاق کے ساتھ لاہور پہنچ گئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی اسی پرواز پر دبئی سے وطن واپس پہنچے، جبکہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، کوچ معین خان، انور علی، اسد شفیق، نورولی اور میر حمزہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔کراچی پہنچنے والے کھلاڑی ایک روز قیام کے بعد کل لاہور روانہ ہوں گے اور جمعے کے روز کو قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کیلئے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کرلیا