شاپنگ کا شوق نہیں، 20 سال قبل ملنے والے سوٹ پہنتا ہوں: عمران خان

شاپنگ کا شوق نہیں، 20 سال قبل ملنے والے سوٹ پہنتا ہوں: عمران خان
شاپنگ کا شوق نہیں، 20 سال قبل ملنے والے سوٹ پہنتا ہوں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاپنگ کا شوق نہیں ہے ایک شو میں شلوارقمیص پہننے کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ اس شو میں جتنے بھی سوٹ پڑے ہوں گے وہ آپ کو گفٹ کئے جائینگے پھر وہ اتنے شوٹ ملے کہ 20 سال تک وہی سوٹ پہنتا رہا نئے خریدنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ تنہا رہتا ہوں کبھی بھوکھا اور پیاسا سو جاتا ہوں اور اکثر اپنے نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتاہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کیا.

پی ایس ایل فائنل، پی سی ہوٹل میں قیام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی مہمانوں کے لئے 6 بستروں کا عارضی ہسپتال قائم

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکن سفیر مجھ سے ملنے آیا تو سب نے اپنے نوکروں سے کہا کہ یار کچھ بندوبست کرلینا۔انہوں نے پہلے سبز چائے دے دی بعد میں تھوڑی قیمت والے بسکٹ لے آئے وہ بھی پیکنگ میں تو امریکی سفیر خود پیکنگ سے نکال کر کھاتا بھی رہا اور ہنستا بھی رہا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس اگر پیسہ آجائے تو اس پر ہسپتال اور سکولز کو فنڈ دے کر خوشیاں بٹور لیتا ہوں۔ کبھی نہیں سوچا کہ جینز کی پینٹ کے ساتھ بوٹ پہنوں میں جو مل گیا حتیٰ کی چپل پہن کر گھومتا رہتا ہوں‘ عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم سے لے کر یونیورسٹی تک سب اس لئے کیا ہے کہ میرے ملک کے غریب مستفید ہوسکیں ‘ دس گارڈ بھی رکھ سکتا ہوں بہتر ہے جو تنخواہ ان کو دوں وہی ہسپتال کو دے دوں۔

مزید :

اسلام آباد -