درندگی کی انتہا، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

درندگی کی انتہا، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
درندگی کی انتہا، 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

فیصل آباد (ویب ڈیسک)ہوس کے پجاری نے ننھی کلی کو مسل دیا، اوباش نے چار سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی آہ وبکا سن کر اہل محلہ کے پہنچنے پر درندہ صفت ملزم ننھی پری کو لہو میں لت پت چھوڑکر فرار، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ نئی آبادی محلہ صادق آباد کے رہائشی پاورلوم مزدور عمر فاروق کی جانب سے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے محلے دار اوباش ملزم سمیر عرف بھالو نے گلی میں کھیلتی ہوئی چار سالہ بیٹی ام عائشہ کو بیٹھک میں لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بچی کی آہ و بکا سن کر اہل محلہ کے ہمراہ موقع پر پہنچنے پر ملزم بھالو بیٹی کو لہو میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا جس پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔

شادی سے انکار پر خالہ زاد بھائی کی 17سالہ یتیم لڑکی کو تین سے چار روزتک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم ماں،بیٹا اڈیالہ جیل بند

مزید : فیصل آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...