پی ایس ایل، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے فیصلہ کن میچ سے قبل معروف بھارتی اداکارہ میدان میں آگئی

پی ایس ایل، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے فیصلہ کن میچ سے قبل معروف بھارتی ...
پی ایس ایل، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے فیصلہ کن میچ سے قبل معروف بھارتی اداکارہ میدان میں آگئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا جنون سرچڑ کر بولنے لگا ہے اور اب بھارتی ماڈل اور اداکاراﺅں کو بھی اس جنون نے اپنی لپیٹ میں لے لیااور کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم میچ سے قبل تازہ پیغام نرگس فخری کا سامنے آیاہے جس میں اُنہوں نے پشاور زلمی کی سپورٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ (زیادہ ترہندی فلمیں کرتی ہیں) نرگس فخری نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ ’ میں اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرناچاہتی ہوںاور خاص طورپر پشاور زلمی سے میرے دوست جاوید آفریدی کیلئے ،میری محبت آپ تمام لوگوں کیلئے ہے ، پشاور زلمی آگے بڑھیں اور جشن منائیں‘۔

نرگس فخر ی کے اس پیغام پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر نرگس فخری کا شکریہ اداکیا۔

مزید : تفریح