ماورا، عروہ کو نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

ماورا، عروہ کو نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
ماورا، عروہ کو نئی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ادکارہ ماورا حسین اورعروہ حسین کو اپنی نئی تصویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ سٹار سسٹرز نے کچھ عرصہ پہلے معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے لئے شوٹ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جس میں عروہ اور ماورا علی ذیشان کے ڈریسز میں انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کی خوشی تب افسردگی میں بدل جاتی ہے جو وہ مختلف لوگوں کے منفی کمنٹس پڑھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے عروہ اور ماورا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹس کئے ہیں۔ کسی نے یہ لکھا ہے کہ کیا انہوں نے رضائیوں پہنی ہوئی ہیں تو کسی ان ڈریسز کو کسی اور چیز سے مشابہہ قرار دیا ہے۔ لوگوں کے منفی تاثرات پر دونوں بہنوں نے ناگواری کا اظہار کیا ہے۔

مزید : تفریح