کوئٹہ سے آیا ہوں ،لمبی لائن کے باوجود فائنل کی ٹکٹ لے کر جاﺅں گا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداح کا عزم

کوئٹہ سے آیا ہوں ،لمبی لائن کے باوجود فائنل کی ٹکٹ لے کر جاﺅں گا ،کوئٹہ گلیڈی ...
کوئٹہ سے آیا ہوں ،لمبی لائن کے باوجود فائنل کی ٹکٹ لے کر جاﺅں گا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداح کا عزم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے لوگ صبح سے ہی ٹکٹ کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں ،لمبی قطار کے باوجود لوگوں کے جوش و خروش میں کمی نہیں آئی اور سب پی ایس ایل فائنل لاہور میں دیکھنے کے لیے پر عزم ہیں ،کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے ایسے ہی ایک مداح بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے لاہور آئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مداح نے کہا کہ میں کوئٹہ سے آیا ہوں صبح سات بجے سے ٹکٹ کے لیے کھڑا ہو ں ،کافی لمبی لائن ہے لیکن آج ٹکٹ ملیں گے اور ہم لے کر جائیں گے اور انشااللہ ہم میچ دیکھیں گے ۔

شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کیلئے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کرلیا

مزید : T20