پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی ،ڈی جی رینجر زپنجا ب میجر جنر ل اظہر نوید حیات کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
لاہور (ویب ڈیسک)ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن رینجر زپنجا ب میجر جنر ل اظہر نوید حیات خان نے بریگیڈ ئرعاصم گردیزی کمانڈر ستلج رینجرز کے ہمر ا ہ لاہور میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر جنرل نے رینجرز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اوربلند عزم وحوصلہ کو سراہا اور انھیں ہدایت کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں۔پی ایس ایل فائنل کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل میچ کے انعقاد کے سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹ فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔
دریں اثناءپانچ مارچ کو میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انھوں نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور سیکورٹی کو بہتر کرنے کے لیے کوششوں کو سراہا۔رینجرز نے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ لاہور ڈیرہ غازی خان اٹک اور راجن پور میں مشترکہ سرچ آپریشن کیے اور49مشکوک افراد کو گرفتارکیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔