رانا ثناءاللہ کے مغوی برادر نسبتی جہلم سے بازیاب، 6 اغوا کار گرفتار

رانا ثناءاللہ کے مغوی برادر نسبتی جہلم سے بازیاب، 6 اغوا کار گرفتار
رانا ثناءاللہ کے مغوی برادر نسبتی جہلم سے بازیاب، 6 اغوا کار گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک)حساس ادارے نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے مغوی برادر نسبتی کو جہلم کے علاقہ سے بازیاب کراکے 6 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیاجبکہ گینگ کا سرغنہ مبینہ طور پر فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطا بق چند روز قبل رانا ثناءاللہ کے برادر نسبتی رانا خالد یوسف کو مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے فیکٹری ایریا پنجاب سوسائٹی سے اغوا کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں شراب خانے بند کرنے کا حکم دیدیا

رانا خالد یوسف کے بیٹے شہروز یوسف نے اپنے والد کے اغوا کا مقدمہ فیکٹری ایریا لاہور میں درج کروایا جسکے مطابق 6 سے 8 لوگ گھر میں داخل ہوئے اور میرےوالد کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے۔ اندراج مقدمہ کے بعد قانون نافد کرنیوالے ادارے حرکت میں آ گئے اور رانا خالد یوسف کو گزشتہ روز جہلم کے علاقہ سے بازیاب کروا کر 6 اغوا کاروں جن میں گل نواز خان، بہار علی خان، رب نواز، سلمان خان، نواز علی خان اور شاہ نواز خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا سرغنہ سردار علی خان فرار ہو گیا،رانا خالد یوسف کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...