چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری‘ غیر مشروط معافی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے واپس لے لئے

چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری‘ غیر مشروط معافی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ...
چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری‘ غیر مشروط معافی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے واپس لے لئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 مارچ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری 2010ءکے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر جاری کئے۔ عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کو ریونیو ریکارڈ کیلئے بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی کا فیصلہ دیا تھا جس پر نادرا نے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ 2016ءمیں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے پولیس کو چیئرمین نادرا کو 3 مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد چیئرمین نادرا عدالت میں پیش ہو گئے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرا دی اور توہین عدالت نوٹس پر غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے۔

داعش، تحریک طالبان اور ازبک موومنٹ کا اتحاد بڑا خطرہ: امریکہ

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...