آسکر ایوارڈ میں قرآنی آیت کے تذکرے سے خاتون آبدیدہ ہو گئی

آسکر ایوارڈ میں قرآنی آیت کے تذکرے سے خاتون آبدیدہ ہو گئی

لاس اینجلس(آئی این پی) آسکر ایوارڈز کی تقریب میں جہاں اداکاروں، ہدایتکاروں اور گلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا وہی تقریب میں قرآن مجید سے کچھ آیات کے تذکرے نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ میلہ منعقد کیا گیا، آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شام کے جنگ زدہ علاقہ میں صالح گروپ کے امدادی کارکنوں سے متعلق ڈاکومنٹری فلم ”دی وائٹ ہیلمٹس”کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بالی ووڈ ہدایتکار مہیش بھٹ کو 50 لاکھ روپے بھتے کی کال،عالیہ بھٹ کو قتل کرنے کی دھمکی

ڈاکومنٹری فلم“دی وائٹ ہیلمٹس“کے ڈائریکٹراولانڈو وان آینزیڈل نے ایوارڑ لیتے ہوئے مختصر خطاب انسانیت کی تعریف اور اصول و ضوابط کے بیان کے لیے قرآن مجید کی آیات کا سہارا لیا، قرآن کریم کی آیت کا تذکرہ کیا کہ کہا کہ جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔فلم میکر نے مزید کہا کہ ہم نے اسی آیت پر عمل کرتے ہوئے 82ہزار سے زائد جانیں بچائی ہیں، میں لوگوں کو شام میں امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے اور شام سمیت دنیا بھر میں جاری خون ریزی کو روکنے میں مدد کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

قرآن مجید سے انسانیت سے متعلق آیات پڑھ کر سنانے والے کے ساتھ کھڑی خاتون کی آنکھوں میں اس وقت آنسو آگئے، جب انھوں نے دنیا کے سب سے پرامن مذہب اسلام میں بیان کردہ انسانیت کی تعریف سنی۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...