مذہب اسلام عیسائیت پر غلبہ پا کر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا : تحقیق میں انکشاف

مذہب اسلام عیسائیت پر غلبہ پا کر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا : ...
مذہب اسلام عیسائیت پر غلبہ پا کر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا : تحقیق میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )محققین نے انکشاف کیا ہے کہ مذہب اسلام عیسائیت پر غلبہ پاکر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ”پی ریسرچ سینٹر “ کی تحقیق میں پیشن گوئی کی گئی ہے کہ دنیامیں جس رفتار کے ساتھ اسلام پھیل رہا ہے اس سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ یہ مذہب عیسائیت پر غلبہ پا کر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا جبکہ امریکا اور یورپی ممالک میں اگلے 50سالوں کے دوران مسلمانوں کی آبادی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آئے گا ۔

لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ 

مذہبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ اس وقت تک دنیا میں مسلمانون کی 1ارب 60کرو ڑ کی آبادی میں 73فیصد تک اضافہ ہو جائے گا جبکہ 2050ءتک بھارت انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی اسلامی قوم کی شکل اختیار کرلے گا ۔اعدادو شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ6 فیصد اضافے کے بعد 2070ءتک01فیصد یورپی شہری مذہب اسلام میں داخل ہو جائیں گے جبکہ اس کے برعکس دنیا کی 2ارب 20کروڑ عیسائی آبادی میں 35فیصد تک اضافے کا امکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے اسلام کا زیادہ روادار ملک بن جائے گا ۔ 28فیصد برطانوی شہری اسلام کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں جو بر اعظم میں سب سے کم ہے جبکہ 72فیصد ہنگری شہری اور اٹلی کے 69فیصد لوگ اس مذہب کے بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے ۔