پی ایس ایل فائنل، غیر ملکی نشریاتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم میں آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا

پی ایس ایل فائنل، غیر ملکی نشریاتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم میں آلات کی تنصیب کا ...
پی ایس ایل فائنل، غیر ملکی نشریاتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم میں آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا

لاہور(یو این پی)پاکستان سپر لیگ کافائنل دکھانے کے لئے غیر ملکی نشریاتی کمپنی نے قذافی سٹیڈیم میں آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ سپر لیگ میں برطانوی نشریاتی کمپنی کے انکار کے بعد دبئی کے براڈکاسٹرز کا سامان لاہور پہنچ گیا۔

پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ

آلات میں 50 کیمرے اور براڈکاسٹنگ پینل شامل ہیں۔ انوویٹو کمپنی کا سامان ایئرپورٹ کارگو کمپلیکس سے قذافی سٹیڈیم پہنچا دیا گیا۔ براڈ کاسٹرز کے انجینئرز نے اسٹیڈیم کے اندر کیمروں سمیت دیگر آلات کی تنصیب کا آغاز کر دیا ہے جسے جلد حتمی شکل دیدی جائے گی۔

مزید : T20

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...