پی ایس ایل فائنل:”نجم سیٹھی نے مجھے فون کیا اور ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پی ایس ایل فائنل:”نجم سیٹھی نے مجھے فون کیا اور ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ ...
پی ایس ایل فائنل:”نجم سیٹھی نے مجھے فون کیا اور ۔۔۔“شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے ٹکٹ تو خرید لیے ہیں اس کے ساتھ ہی شیخ رشید نے کہا کہ پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مجھے فون کیا ہے اور وی آئی پی انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی پیشکش کی ہے مگر میں سوچتا ہوں کے آٹھ ہزار روپے والا ٹکٹ بیچ کر 500 روپے والے انکلوژر میں بیٹھ کر شائقین کے ساتھ بیٹھ کر ہلہ گلہ کروں اور سیٹیاں بجاﺅں۔

پی سی بی کو لاہور میں بھی بکیز سے خطرہ،کھلاڑیوں کے فون کالز ٹیپ کرنے کا فیصلہ

نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنامہ کیس کی ٹینشن ختم کرنے کیلئے اب میں پی ایس ایل کا فائنل عوام میں بیٹھ کر دیکھوں گا جس کیلئے پانچ سو والا اور آٹھ ہزار روپے کا ٹکٹ بھی خریدا ہے مگر کوشش ہے کہ پانچ سو والے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھوں اور آٹھ ہزار والا ٹکٹ لاہور میں جاکر بیچ دوں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ 5 مارچ کو لاہور میں ہونے جارہا ہے۔

”عمران خان سپر سٹار ،میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں،شائقین کےساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا“،شیخ رشید

مزید : T20