باٹا کی دکان کے ملازم نے شاپنگ کیلئے آئی خاتون کے پرس کا صفایا کر دیا

باٹا کی دکان کے ملازم نے شاپنگ کیلئے آئی خاتون کے پرس کا صفایا کر دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے پوش علاقے میں باٹا کی دکان کے ملازم نے شاپنگ کیلئے آئی خاتون کے پرس کا صفایا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شہری سدرہ زاہد نامی خاتون نے اپنی فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 2بیٹیوں اور ملازمہ کے ہمرا ہ کراچی میں باٹا شو سٹور راحت کمرشل میں خریداری کیلئے گئی تو سٹور کے باہر ڈاکوﺅں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی جس دوران وہ بے ہوشی کے باعث زمین پر گر گئی اور پرس سڑک پر گر گیا مگر ڈاکوﺅں کی اس پر نظر نہیں پڑی ۔

 اسلام عیسائیت پر غلبہ پا کر 2070ءتک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا : تحقیق میں انکشاف

سدرہ زاہد نے آپ بیتی بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈاکوﺅں نے میرے گلے میں موجود چین چھیننے کی کوشش کی مگر بلڈ پریشر کم ہونے سے میں بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی ،اس دوران ڈاکوﺅں نے میری انگوٹھی اتار لی جو نقلی سونے کی تھی جبکہ انہوں نے ایک اور خاتون کو لوٹا اور فرار ہو گئے جس کے بعد میں گھر آگئی اور پتہ چلا کہ اس افراتفری میں مجھے اپنا پرس اٹھانا یاد ہی نہیں رہا جس میں پیسے اور بینک کریڈٹ کارڈز بھی موجود تھے ۔

لاہور اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگرد حملوں کا خدشہ

سدرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پرس کی غیر موجودگی کا پتہ چلنے کے بعد میں نے اپنے ڈرائیوراور گارڈ کو جائے حادثہ پر بھیجا تو پتہ چلا کہ باٹا کے ایک ملازم نے پرس میں سے پیسوں کا صفایا کر لیا ہے ۔”باٹا شو سٹور راحت کمرشل جانے والوں سے میری التجا ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں “۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...