لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی 2 شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی 2 شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی 2 شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملز کو سیل کرنے اور سیشن جج مظفر گڑھ،رحیم یار خان کو حکم پر عملدآمد کو یقینی بنا کررپورٹ جمع کرانے کا عبوری حکم نامہ جاری کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم امتناع کے باجوددونوں ملزمیں تعمیراتی کام جاری ہے،منتقلی کی اجازت بدنیتی پرمبنی اور اس میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

”عمران خان سپر سٹار ،میں گلی ڈنڈے کا کھلاڑی ہوں،شائقین کےساتھ بیٹھ کر سیٹیاں بجاﺅں گا“،شیخ رشید

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...