ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں ،کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا :مصباح الحق

ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں ،کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا ...
ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں ،کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا :مصباح الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہوں لیکن کپتانی کے معاملے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا ۔کراچی کنگز سے شکست کے بعد مصباح الحق شرجیل اور خالد لطیف پر بھی برس پڑے اور کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے ٹیم متاثر ہوئی ۔
کراچی کنگز سے شکست کے بعد اختتامی تقریب کے دوران رمیض راجہ نے سوال کیا کہ کیا آپ ویسٹ انڈیز کے دورے پر جائیں گے ؟۔اس سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر یہ سوال مناسب نہیں ہے ، پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کرکے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ان کا کہنا تھا میں سیریز کے لیے دستیاب ہوں لیکن میری کپتانی بورڈ کے ہاتھ میں ہے اور چیئرمین اس کا فیصلہ کریں گے۔

شیخ رشید نے پی ایس ایل فائنل کیلئے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کرلیا
گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے پلے آف میں کراچی کننگز کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے معاملے پر اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑی مصباح کا کہنا تھا کہ 127 کا ہدف کچھ زیادہ مشکل نہیں تھا، لیکن ہماری بیٹنگ ناقص تھی۔انہوں نے کہاکراچی کنگز کے باولرز نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ہماری بیٹنگ اچھی نہیں تھی، اگرچہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی لیکن 127 ایسا اسکور تھا، جو حاصل کیا جاسکتا تھا۔مصباح نے اعتراف کیا کہ شرجیل اور خالد کی معطلی کی وجہ سے ٹیم متاثر ہوئی۔ان کا کہنا تھا دونوں نے گذشتہ سیشن میں اچھا کھیلا تھا اور وہ دونوں اچھی فارم میں تھے، ان کے انخلانے ہماری ٹیم اور پلانز کو بہت متاثر کیا۔

مزید :

T20 World Cup -