”ہمیں تو چالان پورے کرنے ہیں “، ٹریفک پولیس اہلکار نےفون سننے کیلئے سڑک کنارے کھڑے شہری کی گاڑی کا چالان کر دیا

”ہمیں تو چالان پورے کرنے ہیں “، ٹریفک پولیس اہلکار نےفون سننے کیلئے سڑک ...
”ہمیں تو چالان پورے کرنے ہیں “، ٹریفک پولیس اہلکار نےفون سننے کیلئے سڑک کنارے کھڑے شہری کی گاڑی کا چالان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنے چالان پورے کرنے کی خاطر فون سننے کیلئے سڑک کنارے کھڑے شہری کی گاڑی کا چالان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف شارع فیصل پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکار نے فون کال سننے کیلئے سڑک پر کھڑے شہری کی گاڑی کا چالان کر دیا جس پر شہری نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شارع فیصل پر آخری لین میں کھڑا تھا اور اس دوران گاڑی کے دونوں اشعارے بھی چل رہے تھے مگر اس کے باوجود اسے چالان تھما دیا گیا ۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ جب اس نے ٹریفک پولیس کے اہلکارسے چالان کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ ”ہمیں تو چالان پورے کرنے ہیں تم یہ بتاﺅکہ جرمانہ یہی ادا کرو گے یا چوکی جا کر “؟

اس نے ٹریفک اہلکار سے پوچھا کہ چلتی گاڑی میں فون پر بات جرمانہ ہوتا ہے مگر میں تو تمیز کے ساتھ اپنی گاڑی کو سڑک کنارے لگا کر اور دونوں اشعارے چلا کر فون پر بات کر رہا ہوں جبکہ اس سڑک پر تو کوئی سائیکل والا بھی نہیں آسکتا کیوں کہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے تو میرا چالان کس بات پر کیا جا رہا ہے ۔
شہری کے مطابق پولیس ملازم نے اسے کہا کہ ہم نے تو اپنے چالانوں کا ہدف پورا کرنا ہے تم ان باتوں کو چھوڑو یہ بتاﺅکہ جرمانہ یہی ادا کرو گے یا چوکی جا کر ادائیگی کروگے ؟۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -