پاکستان کی یکم مارچ کو کابل میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان کی یکم مارچ کو کابل میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت
پاکستان کی یکم مارچ کو کابل میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکم مارچ کو ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہپاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں حکومت افغانستان اور عوام کےساتھ ہیں۔

نفیس زکریا نے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوگواران کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ یکم مارچ کو کابل میں دھماکے سے متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں تھی اور بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : قومی