عمر اکمل کا ایک بار پھر ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا

عمر اکمل کا ایک بار پھر ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا
عمر اکمل کا ایک بار پھر ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل ایک بار پھر ٹریفک وارڈن سے الجھ پڑے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز نے عمر اکمل کو گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے پرروکا اور کاغذات طلب کیے جس پر عمر اکمل بھڑک اٹھے ۔اس دوران ٹریفک واڈرنز اور عمر اکمل کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی اور دونوں کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔

کیون پیٹرسن کے لمبے چھکے نے شاہد آفریدی کو بھی شرمندہ کردیا :احمد شہزاد

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جس کے خلاف وارڈنز اہلکاروں نے کارروائی کی تو عمر اکمل کو غصہ چڑھ گیا اور انہوں نے اہلکاروں کو کھری کھری سنا دیں ۔واضح رہے کہ 2014میں بھی گلبرگ کے علاقے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور وارڈن کے ساتھ بد تمیزی پر عمر اکمل کو گرفتار کیا تھا ۔

مزید : لاہور