ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : کرکٹر عمر اکمل

ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا : ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اور ٹریفک اہلکاروں کی بدتمیزی پر فوجی جوانوں نے مجھ سے ایکسکیوز کیا ۔’’آرمی والے تو بہت اچھے ہیں مگر پولیس اہلکاروں کو بھی تمیز ہونی چاہئیے‘‘۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز اور ٹریفک وارڈنز نے کیلولری گراﺅنڈ کے قریب کرکٹر عمراکمل کی گاڑی کو روکا اور ان کی گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹس کو اتارنے کی کوشش کی  جس پر عمر اکمل اور اہلکاروں میں تلخ کلامی ہو گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ایک افسر نے کہا کہ اس کی نمبر پلیٹ اتار دو ،”شایدکسی افسر کو لاہور قلندر کے ہارنے کا غصہ تھا “۔ ایکسائز اہلکارں نے ٹریفک سگنل پر بدتمیزی کی ۔

عمر اکمل کا ایک بار پھر ٹریفک وارڈنز سے جھگڑا

کرکٹر عمراکمل نے اپنے موقف میں پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں نے معاملے کو ختم کرایا اور محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کی طرف سے مجھ سے ایکسکیوز کیا ۔”ہماری فوج بہت اچھی ہے مگر پولیس اہلکاروں کو بھی تمیز ہونی چاہئیے “۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ ایکسائز اہلکاروں اور ٹریفک وارڈ نز نے اشعارے پر مجھ سے بدتمیزی کی ، اگر میری گاڑی کی نمبر پلیٹ غلط ہے تو مجھے بتایا ، میں خود اسے تبدیل کر لوں گا مگر نمبر پلیٹ اور گاڑی کی توڑ پھوڑ کرنا کہاں کا قانون ہے ؟میں ایک سٹار ہوں مگر اس کے باوجود مجھ سے بلا وجہ بدتمیزی کی گئی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...